حقیقت جلوہ گر مجھ میں ہے وہ رمز حقیقت ہوں
حقیقت جلوہ گر مجھ میں ہے وہ رمز حقیقت ہوں
معمہ ہوں میں اک بے صورتی کا نقش صورت ہوں
حقیقت میں جو کچھ ہے ابد میں مولا کا جلوہ ہے
نمایاں مجھ سے وحدت ہے اگرچہ رنگ کثرت ہوں
کہیں ہوں مست میخانہ کہیں ہوں طالب مولیٰ
کہیں پیر مغاں ہوں اور کہیں شیخ طریقت ہوں
حقیقت میں جو کچھ ہوں ہوں خدا ہوں اور نہ بندہ ہوں
نرالی شان ہے میری میں وہ مرأۃ حیرت ہوں
نہیں ہوں میں مگر مجھ سے ہی پھر سب کچھ ہویدا ہے
نمائش ذات کی کرتا ہوں اپنی اک حقیقت ہوں
جو کچھ بھی مجھ میں ہے غوثیؔ وہ سب ساماں اسی کا ہے
اسی کی دید کی لذت میں ہوں محو عبادت ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.