میں آئی سہیلی عدم کے نگر سے
وجود حقیقی نے لایا مجھے
عدم میری بستی میں ہو کر نہیں تھی
نہیں سے وہ ہے نے دکھایا مجھے
میں میت میں جاہل میں مضطر میں عاجز
میں بہری میں اندھی میں گونگی ازل سے
وہ زندہ وہ عالم مرید اور قادر
وہ سنتا ہے بینا ہے گویا میں صدقے
مرا مجھ میں کچھ بھی نہیں ہے سہیلی
وہی سر سے پا تک سنوارا مجھے
وہی تیری صورت سے ظاہر ہوا ہے
یہ مرشد نے گر ہے بتایا مجھے
میں کیسے پیا کو یہ بھولوں سہیلی
جو ہاتھوں سے اپنے بنایا مجھے
محمدؐ کی صورت سے جلوہ دکھا کر
مرے من موہن نے لبھایا مجھے
خدا میرا سانچا نبی میرا سانچا
گرو بھی ملا ہے تو سانچا مجھے
مجھی میں خدا کو مجھی میں نبی کو
میں صدقے گرو کے دکھایا مجھے
اسی سے اسی کو میں پاتی ہوں غوثیؔ
عجب اس نے جلوہ دکھایا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.