خدا موجود ہے اور ہم عدم ہیں
عدم کیا مظہر ذات قدم ہیں
نہیں ہیں ہم وہ اور وہ ہم نہیں ہیں
تماشہ ہے کہ پھر وہ ہم ہی ہم ہیں
نظر آتے نہیں گر ہو کے ظاہر
یہ جلوے کس کے پھر اے ذوالکرم ہیں
جو کھوکر خود کو پائے خود میں تجھ کو
الٰہی اب تو ایسے لوگ کم ہیں
ترا در چھوڑ کر جائیں کدھر ہم
جبیں ہے اور ترے نقش قدم ہیں
پئیں گے ہم ترے ہاتھوں سے ساقی
یہی ساغر ہمارے جام جم ہیں
وہی ظاہر وہی باطن ہے غوثیؔ
نہیں جو چیز کچھ وہ چیز ہیں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.