یہ تو بتائیں کون ہوں یکتا ہے تو مانا سہی
یہ تو بتائیں کون ہوں یکتا ہے تو مانا سہی
تو ہے مرا مولیٰ سہی میں ہوں ترا بندہ سہی
ہرجا اکیلا تو ہے گر سب کا کہاں بتلا گزر
بے دو کے اک ظاہر نہیں مانا تو ہے یکتا سہی
پوچھا میں اک کیسا ہے تو بولا کہ اک لاکھوں میں ہوں
بے اک کے ہوں لاکھوں کہاں گو ایک ہے تنہا سہی
اول بھی تو آخر بھی تو ظاہر بھی تو باطن بھی تو
ہم کون جب تیرا ہی ہے ہرجا قد رعنا سہی
ہم اول و آخر نہیں ہم باطن و ظاہر نہیں
جب ہم ہر اک صورت نہیں تو سب ترا جلوہ سہی
خود اصل ہوں نہ ہوں فرع میں خود شخص ہوں نہ ہوں عکس میں
ہاں اصل تو تو فرع میں تو شخص میں سایا سہی
میں کون ہوں جو عین ہوں میں کون ہوں جو غیر ہوں
غوثیؔ وہی ہے جلوہ گریہ پردہ کہ پردہ سہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.