Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھ کو خود سے بھلا دیا کس نے

غوثی شاہ

مجھ کو خود سے بھلا دیا کس نے

غوثی شاہ

MORE BYغوثی شاہ

    مجھ کو خود سے بھلا دیا کس نے

    ان کو خود میں دکھا دیا کس نے

    مدتوں تھے تلاش میں جس کی

    کہہ کے کچھ یہ ملا دیا کس نے

    خود سے چھوٹے تو پا لیا اس کو

    یہ اشارہ بتا دیا کس نے

    آنکھ ملتے ہی آئے آنکھوں میں

    ان کو ایسا دکھا دیا کس نے

    دل میں ان کے سوا نہیں کوئی

    ایسا دل میں بسا دیا کس نے

    آنکھ پڑتی ہے جس طرف وہ ہیں

    یوں نظر میں جما دیا کس نے

    مجھ کو مجھ سے چھڑا دیا دم میں

    جام ایسا پلا دیا کس نے

    بھول کر خود کو خواب غفلت میں

    سو رہا تھا جگا دیا کس نے

    کے کچھ اور ہی ہیں ہم غوثیؔ

    ہم کو ہم سے ملا دیا کس نے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے