بے نشاں اور با نشاں ہوں میں
کہیں باطن کہیں عیاں ہوں میں
میں یہاں بھی ہوں اور وہاں ہوں میں
دونوں عالم میں بے گماں ہوں میں
میں ہی ہوں ماوتو کے پردے سے میں
کہیں ظاہر کہیں عیاں ہوں میں
دونوں عالم تجلیاں ہیں مری
نئے عالم میں ہر زماں ہوں میں
کہیں زندہ ہوں صورت معشوق
کہیں عاشق ہوں نیم جاں ہوں میں
کہیں ظاہر ہوں عشق کی صورت
کہیں ارمان عاشقاں ہوں میں
سب ہے مجھ میں وہ ہوں بشر غوثیؔ
بو العجب طرفہ چیستاں ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.