Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ازل سے ہوں میں عاشق جس کے گھونگر والے بالوں کا

غوثی شاہ

ازل سے ہوں میں عاشق جس کے گھونگر والے بالوں کا

غوثی شاہ

MORE BYغوثی شاہ

    ازل سے ہوں میں عاشق جس کے گھونگر والے بالوں کا

    وہ دل ہے جان ہے جاناں ہے سب اللہ والوں کا

    بنانا ان کو جو بگڑے ہوئے ہیں ایک مدت کے

    یہ ادنیٰ سا کرشمہ ہے رسول اللہ کے چالوں کا

    حقیقت ساری کھل جائے گی محشر میں بتا دیں گے

    مزہ آ جائے گا ان کے جوابوں کا سوالوں کا

    خدا کا جلوہ عصیاں کی سیاہی دل میں یوں گویا

    سیہ پردہ ہے بیت اللہ میں میرے انفعالوں کا

    نہیں کرتے نہیں کرتے مسیحا بھی مسیحائی

    سنا ہے عشق احمد میں جو عالم میرے نالوں کا

    محمد کا نظارہ میرے دل اور آنکھوں میں

    مزہ لیتا ہوں فرقت میں تصور سے وصالوں کا

    سنائیں گے غزل یہ نعتیہ محشر میں ہم غوثیؔ

    نبی کے سامنے مجمع ہو جس دم عشق والوں کا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے