Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

غل ہوا دیکھ کے محشر میں تڑپنا میرا

غوثی شاہ

غل ہوا دیکھ کے محشر میں تڑپنا میرا

غوثی شاہ

MORE BYغوثی شاہ

    غل ہوا دیکھ کے محشر میں تڑپنا میرا

    عشق احمد میں ہوا حال تماشہ میرا

    اک جھلک دیکھی ہے سرکار کے جو جلوے کی

    آج موسیٰ کہیں منہ تکتے ہیں کیا کیا میرا

    نوک مژگان محمد کا خیال آیا ہے

    آج چھلنی ہوا جاتا ہے کلیجہ میرا

    ہوں وہ پر درد کہ ہے درد کو بھی درد مرا

    آہ رونے پہ مرے روتا ہے رونا میرا

    جان تو پہلے نکلتے ہی گئی پیش حضورؐ

    پہنچا طیبہ نہ رہا قبر میں لاشہ میرا

    حسرت دید نبیؐ میں جو مرا ہوں غوثیؔ

    صدقے ہوتی ہے قضا دیکھ کے لاشہ میرا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے