Font by Mehr Nastaliq Web

جہاں ہے دیکھ کر شیدا یہ میرے پیر کی صورت

غلام رسول نائبؔ

جہاں ہے دیکھ کر شیدا یہ میرے پیر کی صورت

غلام رسول نائبؔ

MORE BYغلام رسول نائبؔ

    جہاں ہے دیکھ کر شیدا یہ میرے پیر کی صورت

    بنایا حق نے آئینہ یہ میرے پیر کی صورت

    نظر ملتی ہے جس کی اس کے فوراً ہوش اڑتے ہیں

    خدا کا راز ہے گویا یہ میرے پیر کی صورت

    نظر آیا نہ کوئی دوسرے میں دوسرا مجھ کو

    نظر آئی ہے اب ہرجا یہ میرے پیر کی صورت

    بشر تو کیا فرشتوں کے فرشتہ بھی ہوں خود رفتہ

    اگر ہو جائے بے پردہ میرے پیر کی صورت

    کیے جا نفی اے نائب تو ہر دم میں دم کے ساتھ

    پھر الا اللہ میں پاتا جا میرے پیر کی صورت

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے