بینا بھی نہ ہو آنکھ تو دیکھیں گے پیر تجھ کو
بینا بھی نہ ہو آنکھ تو دیکھیں گے پیر تجھ کو
پہلو میں دل ہے جب تک چاہیں گے پیر تجھ کو
یہ جان تیرے قربان ایمان تیرے صدقہ
ہم دل کے بت کدہ میں پوجیں گے پیر تجھ کو
تیری ہم سنیں گے تیری کہا کریں گے
ہر دم کے ساتھ اپنے رکھیں گے پیر تجھ کو
دنیا بھی چھوڑ دیں گے مذہب بھی چھوڑ دیں گے
توہی ہے دھن ہمارا سمجھیں گے پیر تجھ کو
نائبؔ نے جو کہا ہے ایمان کی کہا ہے
تم چاہو پیر کو تو چاہیں گے پیر تجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.