Font by Mehr Nastaliq Web

کھینچ دی تصویر تو نے اے محبت پیر کی

غلام رسول نائبؔ

کھینچ دی تصویر تو نے اے محبت پیر کی

غلام رسول نائبؔ

MORE BYغلام رسول نائبؔ

    کھینچ دی تصویر تو نے اے محبت پیر کی

    دل میں جلوہ پیر کا آنکھوں میں صورت پیر کی

    دل کا آئینۂ غبار ماسوا سے پاک ہے

    معصیت سے دور رکھتی ہے یہ صحبت پیر کی

    پیروی مرشد کی ہو جاتی ہے منزل کی طرف

    فرض ہے اہل عقیدت پر اطاعت پیر کی

    دل تجلی گاہ عشق پیر کامل بن گیا

    میں تونگر ہوں میرے گھر میں ہے دولت پیر کی

    نعمت دارین ہاتھ آئی ہے اپنے پیر سے

    ان کو ملتا ہے خدا کی جس نے خدمت پیر کی

    میں حساب دل طلب کرتا ہوں اپنے پیر سے

    مجھ پہ ہو جائے نگاہ چشم رحمت پیر کی

    میرے آنکھوں میں سما جاتا ہے جلوہ ذات کا

    خواب میں جب دیکھ لیتا ہوں جو صورت پیر کی

    وقت پر نائبؔ سنبھالیں گے میرے ہادی ضرور

    جو میرے سینہ کے اندر رہے امانت پیر کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے