غنچہ سا لب بند ہے شور عنادل دل میں ہے
غنچہ سا لب بند ہے شور عنادل دل میں ہے
لب پہ ہے مہر سکوت اک شور برپا دل میں ہے
راز الفت کیا کہیں عاشق عجب مشکل میں ہے
نار میں ہے باد میں ہے آب میں ہے گل میں ہے
چشم مجنوں کے لیے دیدار لیلیٰ ہر جگہ
ورنہ غیروں کے لیے صد پردۂ محمل میں ہے
تھا جو مسجود ملائک بزم میں افلاک پے
بن کے آیا پھر وہی اب میر اس محفل میں ہے
عشق کی برکات سے قائم ہوئی راہ حمیدؔ
جلوہ و حسن و لطیف، اس کے ہر اک منزل میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.