گرو درشن بھگوان کا درشن صفت میں ذات سمائی رے
گرو درشن بھگوان کا درشن صفت میں ذات سمائی رے
گرو بن گیان نہیں بھئی سادھو گرو نے بات بتائی رے
گرو ایشور میں فرق نہ جانو گر ایشور کا عین ہی جانو
گرو صورت بھگوان کی صورت گرو پہچان کرائی رے
ہر دم دھیان گرو میں رکھنا سر کو رکھنا چرنوں میں
گرو کرپا کا پی کر امرت قلب کی ہوے صفائی رے
سب سنتن کا یہ ہی کہنا ہو کے گرو کے ہی رہنا
ہو کے رہے جو گرو کا سوئی بھگتی اس نے پائی رے
گرو کا جاپ جپے جا ہر دم رام جپے پھر جاپ ترا
کرتا جا گرو کی پوجا پوجے توہے خدائی رے
بھیکھاؔ بھجن گرو کے گائیے گرو راضی رب راضی رے
گرو روٹھے نہیں ٹھور جگت میں روٹھے سبھی خدائی رے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.