یہ خمار نیند کیا ہے شب وصل یار جاگو
مری جاں ہے تم پہ صدقے مرے جاں نثار جاگو
جو مزا ہے جاگتے میں نہ وہ لطف ہے کسی میں
شب وصل کہہ رہا ہوں یہی بار بار جاگو
دل داغدار میرا ہے شگفتہ باغ جاگو
کرو سیر اس کی دیکھو ہے عجب بہار جاگو
یہ ہے کیسا نشہ مل نہیں ہوش زیور گل
میں تمہیں گلے لگا لوں تمہیں کر لوں پیار جاگو
ہے ادھر سے خواب غفلت اور اضطراب و حسرت
نہیں چین لینے دیتا دل بیقرار جاگو
ہوئی بہت انتظاری کہ ہے دل کو بے قراری
دل حافظؔ حزیں کو نہیں اب قرار جاگو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.