Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آس لگی ہے درشن کی موہے آس لگی ہے درشن کی

حافظ شیر محمد انبالوی

آس لگی ہے درشن کی موہے آس لگی ہے درشن کی

حافظ شیر محمد انبالوی

MORE BYحافظ شیر محمد انبالوی

    آس لگی ہے درشن کی موہے آس لگی ہے درشن کی

    آنکھ میں آنسو ہونٹ پہ نالے

    ٹیس جگر میں دل پر چھالے

    آ جا آ جا کملی والے

    توڑ نہ آشا جوگن کی

    موہے آس لگی ہے درشن کی

    سندر پریتم گیان دلارے

    مدنی بالم پران سے پیارے

    آن پڑی ہوں گور کنارے

    خاک اڑا کر بن بن کی

    موہے آس لگی ہے درشن کی

    چپ ہے پپیہا پی پی کہہ کر

    کوئل کوکت ہے رہ رہ کر

    مرتی رہی ہوں صدمے سہہ کر

    یاد میں احمد موہن کی

    موہے آس لگی ہے درشن کی

    داسی کومن سے نہ بسارو

    لاج بچاؤ کاج سنوارو

    جرم نتارو کرم سدھارو

    بگڑی بنا دو پاپن کی

    موہے آس لگی ہے درشن کی

    موہن شام محمد سوامی

    دکھیاری کی بھر لو حامی

    حد سے بڑھی ہے بے آرامی

    دور کرو چنتا من کی

    موہے آس لگی ہے درشن کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے