Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہم نحیفوں سے گریز آپ کو درکار نہیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

ہم نحیفوں سے گریز آپ کو درکار نہیں

خواجہ عزیزالحسن مجذوب

MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب

    ہم نحیفوں سے گریز آپ کو درکار نہیں

    پہلوئے گل میں ہوا کرتے ہیں کیا خار نہیں

    کب میں موسیٰ کی طرح طالب دیدار نہیں

    صورت طور میں کب جلنے کو تیار نہیں

    کوئی ہمدرد نہیں ہجر میں غم خوار نہیں

    بھیس میں روز قیامت ہے شب تار نہیں

    دل تو کیا شئے ہے بھلا اس کی حقیقت کیا ہے

    مانگیے جان بھی گر آپ تو انکار نہیں

    قبر ہی میں مجھے اے حشر پڑا رہنے دے

    شکل دکھلانے کے قابل یہ سیہ کار نہیں

    در مضموں کی جھڑی رہتی ہے کیوں پھر یہ حسنؔ

    گر مری طبع رواں ابر گہربار نہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نور احمد قاسمی

    نور احمد قاسمی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے