Font by Mehr Nastaliq Web

ہم شفیع المذنبیں پر ہو گئے ہیں مبتلا

لطف بریلوی

ہم شفیع المذنبیں پر ہو گئے ہیں مبتلا

لطف بریلوی

MORE BYلطف بریلوی

    ہم شفیع المذنبیں پر ہو گئے ہیں مبتلا

    خوب ہاتھ آیا ہے بخشش کا سہارا ان دنوں

    لکھ رہا ہوں میں جوانے دل وصف خال روئے پاک

    عرش پر میرا چمکتا ہے ستار این دنوں

    حلیہ روئے کتابی اس کا ازبر ہے مجھے

    ہو گیا ہے حفظ قرآں مجھ کو سارا ان دنوں

    رات دن عشق حبیب کبریا ہے جلوہ گر

    عرش سے کمتر نہیں ہے دل ہمارا ان دنوں

    جان کر دیں جان جاں کو شافع روز جزا

    خوف محشر نے کیا دل سے کنارا ان دنوں

    وصف ابروئے محمدؐ کا دلا کر لطفؔ شوق

    بے اجل تیغ قضا نے جاں سے مارا ان دنوں

    مأخذ :
    • کتاب : نعت کے چند شعرائے معتقدین (Pg. 61)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے