ہر اک عاشق نئے انداز سے قربان قاتل تھا
ہر اک عاشق نئے انداز سے قربان قاتل تھا
قتیل تیغ بے سر تھا شہید ناز بیدل تھا
طریق عشق میں جو جس قدر گم کردہ منزل تھا
وہ بس اتنا ہی اے دل خضر رہ بننے کے قابل تھا
ہزاروں زخم کھا کے بھی نہ تڑپا ہائے مجبوری
بس اک تصویر بے تابی سراپا تیرا بسمل تھا
بہر صورت تھی اک تکلیف بیماریٔ الفت میں
مجھے آسان تھا مرنا مگر پرہیز مشکل تھا
دل وارستہ ہی اپنا اکیلا رہ گیا آخر
بہت تھے ہم سفر لیکن ہر اک پابند منزل تھا
کہاں پھر نغمہ و صہبا کہاں پھر مطرب و ساقی
کسی بیدل کے آتے ہی دگر گوں رنگ محفل تھا
خدا مجذوبؔ کو رکھ سلامت اس نے چونکایا
جسے منزل سمجھ رکھا تھا وہ اک خواب منزل تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.