ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی
ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی
اب تو آ جا اب تو خلوت ہو گئی
عشق میں ذلت بھی عزت ہو گئی
لی فقیری پادشاہت ہو گئی
لاکھ جھڑکو اب کہیں پھرتا ہے دل
ہو گئی اب تو محبت ہو گئی
کر چکے رندی بس اے مجذوب تم
ایک چلو سے یہ حالت ہو گئی
اب تو میں ہوں اور شغل یاد دوست
سارے جھگڑوں سے فراغت ہو گئی
جی رہا ہوں موت کی امید میں
مر ہی جاؤں گا جو صحت ہو گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.