Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضور و غیب میں کچھ امتیاز ہو تو کہوں

ذہین شاہ تاجی

حضور و غیب میں کچھ امتیاز ہو تو کہوں

ذہین شاہ تاجی

MORE BYذہین شاہ تاجی

    حضور و غیب میں کچھ امتیاز ہو تو کہوں

    حقیقت اپنی نظر میں مجاز ہو تو کہوں

    حدیث راز ہے میرا فسانۂ الفت

    یہی فسانہ جو دانائے راز ہو تو کہوں

    پیام عشق طلب گار دل نوازی ہے

    ہر جہاں میں کوئی دل نواز ہو تو کہوں

    ہزار شمع جلیں اور لاکھ پروانے

    خود آگہی میں یہ سوز و گداز ہو تو کہوں

    میں دیکھتا ہوں ہر اک شئے خدا کی حمد میں ہے

    صنم کدے میں کوئی بے نماز ہو تو کہوں

    ذہینؔ کثرت نصرت ہے جلوۂ محمود

    مری نگاہ میں کوئی ایاز ہو تو کہوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے