اک بار ہو تو جائے محبت کسی کے ساتھ
اک بار ہو تو جائے محبت کسی کے ساتھ
سب غم غلط ہیں اک غم عاشقی کے ساتھ
سانسیں تو چل رہی ہیں مگر سوچتا ہوں میں
اللہ ربط کیا ہے مجھے زندگی کے ساتھ
ہوتا ہے اک مآل مسرت نگاہ میں
ہنستا جو دیکھتا ہوں کسی کو کسی کے ساتھ
آخر غم حیات کے ماتم سے فائدہ
غم زندگی کے ساتھ خوشی زندگی کے ساتھ
کیا پوچھتے ہو مجھ سے مرے دل کی آرزو
اب میری ہر خوشی ہے تمہاری خوشی کے ساتھ
جانا ہے کس کے در پہ در یار چھوڑ کر
مرنا اوسی کے ساتھ ہے جینا اوسی کے ساتھ
کاملؔ یہ بات یاد رکھو بلکہ لکھ رکھو
خالی کبھی نہ جائے گی نسبت کسی کے ساتھ
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 250)
- اشاعت : Second
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.