اک جام کھنکتا جام کہ ساقی رات گزرنے والی ہے
اک جام کھنکتا جام کہ ساقی رات گزرنے والی ہے
اک ہوش ربا انعام کہ ساقی رات گزرنے والی ہے
وہ دیکھ ستاروں کے موتی ہر آن بکھرتے جاتے ہیں
افلاک پہ ہے کہرام کہ ساقی رات گزرنے والی ہے
گو دیکھ چکا ہوں پہلے بھی نظارہ دریا نوشی کا
ایک اور صلائے عام کہ ساقی رات گزرنے والی ہے
یہ وقت نہیں ہے باتوں کا پلکوں کے سائے کام میں لا
الہام کوئی الہام کہ ساقی رات گزرنے والی ہے
مدہوشی میں احساس کے اونچے زینے سے گر جانے دے
اس وقت نہ مجھ کو تھام کہ ساقی رات گزرنے والی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.