وہی جلوہ نما ہے میں نہیں ہوں
وہی جلوہ نما ہے میں نہیں ہوں
ارشاد کبریا ہے میں نہیں ہوں
تیری صورت میں اگر اور کوئی
تماشے کر رہا ہے میں نہیں ہوں
بنا کر بھیس انساں کا کسی نے
مجھے دھوکا دیا ہے میں نہیں ہوں
خدا کہتی ہے جس کو اہل دنیا
وہ مجھ میں بولتا ہے میں نہیں ہوں
پتے کی بات کہتا ہوں سمجھ لے
یہی میرا پتہ ہے میں نہیں ہوں
یہی ہے دیکھ لے علویؔ یہی ہے
یہ مرزا کہہ رہا ہے میں نہیں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.