جلوہ جو ہم نے نور میں دیکھا
جلوہ جو ہم نے نور میں دیکھا
ہو بہ ہو سب ظہور میں دیکھا
ہم نے پایا ہے غیب میں جو کچھ
وہی عالم حضور میں دیکھا
دیکھ لوں آج وہ جو موسیٰ نے
ماجرا کوہ طور میں دیکھا
اثر نشۂ مئے وحدت
سب شراب طہور میں دیکھا
تیرے دورے میں ہم نے اے ساقی
جس کو دیکھا سرور میں دیکھا
ہوں وہ میکش کہ روئے ساقی کا
عکس جام بلور میں دیکھا
علویؔ دیکھا جو ہم نے انساں میں
نہ پری میں نہ حور میں دیکھا
- کتاب : خمخانۂ ازلی (Pg. 37)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.