Sufinama

عالم میں جلوہ کرتے ہیں کس کس ہنر سے آپ

امداد علی علوی

عالم میں جلوہ کرتے ہیں کس کس ہنر سے آپ

امداد علی علوی

MORE BYامداد علی علوی

    عالم میں جلوہ کرتے ہیں کس کس ہنر سے آپ

    نور نظر میں رہتے ہیں مخفی نظر سے آپؐ

    کس درجہ ربط رکھتے ہیں زخم جگر سے آپ

    یا ہو نکال لاتے ہیں گر چشم تر سے آپ

    اندھوں کی طرح ٹھوکریں کھائیں گے روز و شب

    آنکھیں اگر لڑائیں گے شمس و قمر سے آپ

    آہستہ آئے پاؤں دبا کر نکل گئے

    کیا جانے آتے جاتے ہیں کس رہگزر سے آپ

    آئینہ کر دیا عالم کو حسن کو

    کیا کیا دکھاتے جلوہ ہیں دیوار و در سے آپ

    اللہ رے خود نمائی کہ آخر نہ چھپ سکے

    باہر نکل ہی آئے حجاب بشر سے آپ

    چلنے کو زور پا نہیں اڑنے کو پر نہیں

    رکھتے ہیں ربط علویؔ بے پا و پر سے آپ

    مأخذ :
    • کتاب : خمخانۂ ازلی (Pg. 54)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے