تم ہی جسم ہو اور جاں بھی تم ہی ہو
تم ہی جسم ہو اور جاں بھی تم ہی ہو
خدا کی قسم جان جاں بھی تم ہی ہو
عیاں بھی تم ہی ہو نہاں بھی تم ہی ہو
یہاں بھی تم ہی ہو وہاں بھی تم ہی ہو
مکیں بھی تم ہی ہو مکاں بھی تم ہی ہو
مگر سب چناں اور چناں بھی تمہیں ہو
تم ہی سے ہے آباد یہ ملک ہستی
کہ اثبات کون و مکاں بھی تم ہی ہو
تم ہی ہو ضمیر من و تو کا مرجع
یہ ما و شما ایں و آں بھی تم ہی ہو
اعلان کما کان ہے آپ کی شان
یہ کون و مکاں کن فکاں بھی تم ہی ہو
تم ہی سے ہے معمور علویؔ و سفلی
زمیں تم سے ہے اور زماں بھی تم ہی ہو
- کتاب : خمخانۂ ازلی (Pg. 128)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.