دل میں یاد پیر میخانہ رہے
دل میں یاد پیر میخانہ رہے
میکشوں میں دور پیمانہ رہے
ہر مکاں میں دیکھ لینا یار کو
یار ہے مسجد کہ بت خانہ رہے
میں رہوں اس گل پہ صدقے بار بار
شمع پر قربان پروانہ رہے
پیاس مستوں کی بجھانا ساقیا
آج پیمانے پہ پیمانہ رہے
قیس نے مجھ سے گلے مل کر کہا
ساتھ دیوانے کے دیوانہ رہے
پوچھنے والا نہیں واقفؔ کوئی
عشق میں اپنا بھی بیگانہ رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.