Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سوزِ دل چاہیے چشمِ نم چاہیے اور شوقِ طلب معتبر چاہیے

اقبال عظیم

سوزِ دل چاہیے چشمِ نم چاہیے اور شوقِ طلب معتبر چاہیے

اقبال عظیم

MORE BYاقبال عظیم

    سوزِ دل چاہیے چشمِ نم چاہیے اور شوقِ طلب معتبر چاہیے

    ہوں مسیر مدینے کی گلیاں اگر، آنکھ کافی نہیں ہے نظر چاہیے

    ان کی محفل کے آداب کچھ اور ہیں لب کشائی کی جرأت مناسب نہیں

    ان کی سرکار میں التجا کے لیے جنبش لب نہیں چشمِ تر چاہیے

    اپنی رودادِ غم میں سناؤں کسے، میرے دکھ کو کوئی اور سمجھے گا کیا

    جس کی خاک قدم بھی ہے خاک شفا، میرے زخموں کو وہ چارہ گر چاہیے

    میں گدائے درِ شاہِ کونین ہوں، شیش محلوں کی مجھ کو تمنا نہیں

    ہو میسر زمیں پر کہ زیرِ زمیں، مجھ کو طیبہ میں اک اپنا گھر چاہیے

    رونقیں زندگی کی بہت دیکھ لیں اب میں آنکھوں کا اپنی کروں گا بھی کیا

    اب نہ کچھ گفتنی ہے نہ کچھ دیدنی مجھ کو آقا کی بس اک نظر چاہیے

    ان نئے راستوں کی غلط روشنی ہم کو راس آئی ہے اور نہ راس آئے گی

    ہم کو کھوئی ہوئی روشنی چاہئے، ہم کو آئیں خیرالبشر چاہیے

    گوشہ گوشہ مدینے کا پُر نور ہے، سارا ماحول جلوؤں سے معمور ہے

    شرط یہ ہے کہ ظرفِ نظر چاہیے، دیکھنے کو کوئی دیدہ در چاہیے

    مدحتِ سرورِ دو جہاں کے لیے صرف لفظ و بیاں کا سہارا نہ لو

    فن شعری ہے اقبالؔ اپنی جگہ نعت کہنے کو خونِ جگر چاہیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے