عشق کی حد سے نکلتے پھر یہ منظر دیکھتے
عشق کی حد سے نکلتے پھر یہ منظر دیکھتے
کاش حسن یار کو ہم حسن بن کر دیکھتے
دور جا کر دیکھتے نزدیک آکر دیکھتے
ہم سے ہو سکتا تو ہم ان کو برابر دیکھتے
فطرت مجبور پر قابو ہی کچھ چلتا نہیں
ورنہ ہم تو تجھ کو بھی تجھ سے چھپا کر دیکھتے
دم بہ خود ہیں حضرت زاہد یہیں تک دیکھ کر
ہوش اڑ جاتے اگر شیشے سے باہر دیکھتے
یا مذاق دید کی تہمت نہ لیتے اے جگرؔ
یا مجسم دل سراپا آنکھ بن کر دیکھتے
- کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 192)
- Author : Meraj Ahmed Nizami
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.