جب دل منصور پر حق چھا گیا
جب دل منصور پر حق چھا گیا
لب پہ اقرار انا الحق آ گیا
یارو تم کہتے ہو جس کو عرش پر
میں تو اپنے دل میں اس کو پا گیا
کون دیکھے اس کو غیر از اہل دل
آفتاب اندھے سے کب دیکھا گیا
حیف سر حق نہ پوچھا ایک نے
پاس اپنے اک جہاں آیا گیا
دم بخود ہو رہئے کچھ کہئے نہ اب
حق جو کوئی بولا سو جھٹ مارا گیا
مرشد بر حق کے صدقے جائیے
راہ حق کی جو ہمیں دکھلا گیا
کہہ دے طالب سے کہ سب حق ہے ترابؔ
کلمۃ الحق وہ یہی فرما گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.