جب سے ہوا وہ گل چمن آرائے مدینہ
جب سے ہوا وہ گل چمن آرائے مدینہ
جبریل بنا بلبل شیدائے مدینہ
سینہ ہے میرا روکش صحرائے مدینہ
دل ہے جرس محمل لیلائے مدینہ
شمسے کی جھلک دیکھ کے خورشید فلک ہے
جاروب کش ساختہ زیبائے مدینہ
اللہ رے مہتابیٔ زیبا کی صفائی
مہتاب ہے خاکستر صحرائے مدینہ
بوسے کی تمنا ہے جو مینائے فلک کو
جھکتا ہے سوئے گنبد خضرائے مدینہ
مژگاں سے کریں راہ کی جاروب کشی ہم
سو کوس سے گر ہم کو نظر آئے مدینہ
آتا ہوں بڑی دور سے آلودۂ عصیاں عصیاں
مولا مجھے مت کیجیو رسوائے مدینہ
اب خواب سے تسکیں نہیں ہوتی ہے شہیداؔ
بیداری میں خالق مجھے دکھلائے مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.