Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

فرقت میں ایک درد مرا ہم نشیں رہا

جلال لکھنوی

فرقت میں ایک درد مرا ہم نشیں رہا

جلال لکھنوی

MORE BYجلال لکھنوی

    فرقت میں ایک درد مرا ہم نشیں رہا

    اٹھ بھی کھڑا ہوا تو یہیں کا یہیں رہا

    اس بت نے ایک سجدہ نہ میرا کیا قبول

    ٹیکا کلنگ کا مجھے داغ جبیں رہا

    دل سے نکل گئی کوئی حسرت کہ تن سے جاں

    دیکھیں تو کون پیش دم واپسیں رہا

    اٹھے جو بزم یار سے تنہا ہم آئے گھر

    طاقت کہیں حواس کہیں دل کہیں رہا

    غصے میں حسن یار کو سوجھی نئی نئی

    گہہ ابروؤں پہ بل کبھی چیں بر جبیں رہا

    جا لپٹا خاک ہو کے بھی دامن سے یار کے

    کوئے وفا میں چال کوئی میں نہیں رہا

    دل لے کے مجھ سے یار نے یوں کہہ دیا جلالؔ

    دونوں جہاں میں اس کا ٹھکانا نہیں رہا

    مأخذ :
    • کتاب : Asli Guldasta-e-Qawwali (Pg. 12)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے