Sufinama

جلوۂ یار نے کچھ ایسی ادا پائی ہے

کامل شطاری

جلوۂ یار نے کچھ ایسی ادا پائی ہے

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    جلوۂ یار نے کچھ ایسی ادا پائی ہے

    ہر جھلک ایک نیا دعویٰ یکتائی ہے

    مر مٹے ہم وہ ابھی محو خود آرائی ہے

    اس کے قربان جو خاموش تماشائی ہے

    زخم دل ہو گئے پھر ان کی عنایت سے ہرے

    میرے گلشن میں پھر اک تازہ بہار آئی ہے

    مے ٹپکتی ہے نگاہوں سے میرے ساقی کی

    چشم بد دور عجب مست نظر پائی ہے

    بڑھ گئی چین جبیں سے میرے دل کی دھڑکن

    ان کی خفگی میں بھی انداز مسیحائی ہے

    لوگ منہ مانگی مرادوں کی دعا کرتے ہیں

    ہم نے ہر چیز طلب سے بھی سوا پائی ہے

    مٹ بھی جائے یہ کہیں طالب و مطلوب کا فرق

    اس کے آگے نہ تمنا نہ تمنائی ہے

    آپ کے جتنے گلے ہیں میرے سر آنکھوں پرقطرہ

    بات پرقطرہ بات مجھے بھی کوئی یاد آئی ہے

    تیری خاطر کہوں یا پاس ادب سے میں نے

    عمر بھر تہمت ہستی کی سزا پائی ہے

    عشق میں چل نہیں سکتی ہے سمجھ بوجھ کی بات

    تیرے دیوانے کو اب اتنی سمجھ آئی ہے

    آپ کے حسن کی ہر وقت نئی شان کھلی

    جب کبھی دل نے کوئی چوٹ نئی کھائی ہے

    آپ سے مجھ کو اگر ربط نہیں ہے کوئی

    یہ کشش کیا ہے یہاں تک جو مجھے لائی ہے

    دو حیاتوں کے ہے مابین اجل کا وقفہ

    موت سستائی ہوئی زیست کی انگڑائی ہے

    اپنے قدموں سے جدا کر کے تماشہ نہ بنا

    تیرا کاملؔ ترا بندہ ترا شیدائی ہے

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 201)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے