جمال یار ہر سو جلوہ گر ہے
جمال یار ہر سو جلوہ گر ہے
جدھر دیکھا وہی پیش نظر ہے
کبھی آنکھوں میں وہ نور نظر ہے
کبھی دیکھا تو دل میں جلوہ گر ہے
دلِ پُر داغ ہے روشن ہمارا
جو وہ ماہ دل آرا جلوہ گر ہے
مری بگڑی ہوئی قسمت بنا دے
خدایا تیرے قبضے میں قدر ہے
نہ آئے وہ دم آخر نہ آئیں
خدا پر مرنے والے کی نظر ہے
ہماری خاک ہے وہ خاک محسنؔ
علی کا نور جس میں جلوہ گر ہے
- کتاب : کلیات محسن
- Author : شاہ محسن داناپوری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.