رند جو مجھ کو سمجھتے ہیں انہیں ہوش نہیں
رند جو مجھ کو سمجھتے ہیں انہیں ہوش نہیں
میں مے کدہ ساز ہوں میں مے کدہ بردوش نہیں
کون سا جلوہ یہاں آتے ہی بے ہوش نہیں
دل مرا دل ہے کوئی ساغر سر جوش نہیں
حسن سے عشق جدا ہے نہ جدا عشق سے حسن
کون سی شئے ہے جو آغوش در آغوش نہیں
مٹ چکے ذہن سے سب یاد گزشتہ کے نقوش
پھر بھی اک چیز ہے ایسی کہ فراموش نہیں
کبھی ان مد بھری آنکھوں سے پیا تھا اک جام
آج تک ہوش نہیں ہوش نہیں ہوش نہیں
عشق گر حسن کے جلووں کا ہے مرہون کرم
حسن بھی عشق کے احساں سے سبک دوش نہیں
محو تسبیح تو سب ہیں مگر ادراک کہاں
زندگی خود ہی عبادت ہے مگر ہوش نہیں
مل کے اک بار گیا تو ہے کوئی جس سے جگرؔ
مجھ کو یہ وہم ہے جیسے وہ ہر آغوش نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.