جلوہ بقدر ظرف نظر دیکھتے رہے
جلوہ بقدر ظرف نظر دیکھتے رہے
کیا دیکھتے ہم ان کو مگر دیکھتے رہے
اپنا ہی عکس پیش نظر دیکھتے رہے
آئینہ رو بہ رو تھا جدھر دیکھتے رہے
ان کی حریم ناز کہاں اور ہم کہاں
نقش و نگار پردۂ در دیکھتے رہے
ایسی بھی کچھ فراق کی راتیں گزر گئیں
جیسے انہی کو پیش نظر دیکھتے رہے
ہر لحظہ شان حسن بدلتی رہی جگرؔ
ہر آن ہم جہان دگر دیکھتے رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.