جس نے کوئی یوسف کوئی یعقوب بنایا
جس نے کوئی یوسف کوئی یعقوب بنایا
اس نے مجھے طالب تجھے مطلوب بنایا
بخشی ہے اسی نے تو مجھے تیری محبت
پیارے مرے جس نے تجھے محبوب بنایا
ہم کو تو نظر پڑتی ہے سب خوبی اسی کی
جس نے تجھے خوبوں میں بہت خوب بنایا
کہتے ہو جدائی میں کرو صبر ہماری
کیا دل کو مرے آپ نے ایوب بنایا
جس دن سے میں چاہا اسے شرمانے لگا وہ
شوخی نے مرے یار کو محجوب بنایا
زاہد کو اسی چیز سے دنیا میں ہے نفرت
اللہ نے جس چیز کو مرغوب بنایا
صورت کو مری دیکھ ترابؔ اس نے کہا کل
یوں عشق نے کس کے تجھے مجذوب بنایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.