جو چاہے کہ قحط و وبا دور ہو
دلچسپ معلومات
قحط اور بلا کے دوران لکھی گئی غزل جو اکثر افراد بلا سے محفوظ رہنے کے لیے اسے پڑھتے ہیں۔
جو چاہے کہ قحط و وبا دور ہو
پڑھے یا ولی الولا دور ہو
وبا آتی ہے شامت فسق سے
کرو توبہ مانگو دعا دور ہو
جہاں میں ہوا خواہ صحت ہیں سب
الٰہی وبا کی ہوا دور ہو
نزول بلا ہے بہت ان دنوں
کرم سے ترے ہر بلا دور ہو
بحق محمد علیہ السلام
یہاں سے وبا و فجا دور ہو
جدھر جاتے ہیں سنتے ہیں ہائے ہائے
الٰہی یہ صوت و صدا دور ہو
رہے جو سدا پاس تیرے ترابؔ
تو اس سے نہ بہر خدا دور ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.