جو ہیں آشنا سر اسرار کے
جو ہیں آشنا سر اسرار کے
وہ ہیں یار ہر یار و اغیار کے
اندھیرا اجالا نہاں اور عیاں
یہ جلوے ہیں سب جلوۂ یار کے
بہار و خزاں ہم پہ ہے ایکساں
کبھی یار گل ہیں کبھی خار کے
ادھر کی نہیں جانتے رسم و راہ
میاں ہم تو باشندے ہیں پار کے
بنا توڑ ہستی کی لے گنج وصل
بڑا گنج ہے زیر دیوار کے
کہاں سے کہاں لے کے پہنچا یہ دل
ملائک جہاں سے رہے ہار کے
نہیں قیس و فرہاد سا میں نیازؔ
کہ ہوں گرد و صحرا و کہسار کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.