Sufinama

جنوں سے کچھ نہیں چارہ کرے کیا قیس بیچارہ

شاہ تراب علی قلندر

جنوں سے کچھ نہیں چارہ کرے کیا قیس بیچارہ

شاہ تراب علی قلندر

MORE BYشاہ تراب علی قلندر

    جنوں سے کچھ نہیں چارہ کرے کیا قیس بیچارہ

    برہنہ پا برہنہ سر پھرے ہے بن میں آوارہ

    نہ روتا ہے نہ ہنستا ہے نہ کچھ کہتا نہ سنتا ہے

    شراب عشق لیلیٰ سے ہوا مدہوش یک بارہ

    محبت جب ہوئی غالب نہیں چھپتی چھپانے سے

    فغان و آہ و نالہ ہے ترے عاشق کا نقارہ

    وہ اس کی قدر کیا جانے خدا حافظ میں ڈرتا ہوں

    پڑا ہے ہاتھ میں لڑکے کے میرے دل کا سیپارہ

    ہمارے مشرب و مذہب سے زاہد کو خبر کیا ہے

    وہ طفل شیر خوارہ ہے اسے حجرہ ہے گہوارہ

    اٹھا لے آنکھ سے میری تو ناصح آستیں اپنی

    کرے گا تجھ کو تر دامن مرے آنسو کا فوارہ

    وہ دل پر میرے دھر کے ہاتھ اف کر کے لگا کہنے

    ہوا ہے عشق کی گرمی سے تیرا دل تو انگارہ

    ترابؔ اس شخص کو ہم نیک و خوش اوقات کہتے ہیں

    خدا کی یاد میں جس کے کٹے اوقات ہموارہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے