Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کہاں لے جاؤں دل دونوں جہاں میں سخت مشکل ہے

اکبر لکھنوی

کہاں لے جاؤں دل دونوں جہاں میں سخت مشکل ہے

اکبر لکھنوی

MORE BYاکبر لکھنوی

    کہاں لے جاؤں دل دونوں جہاں میں سخت مشکل ہے

    یہاں پریوں کا مجمع ہے وہاں حوروں کی محفل ہے

    الٰہی کیسی کیسی صورتیں تونے بنائی ہیں

    کہ ہر صورت کلیجا سے لگا لینے کے قابل ہے

    لیا لیتے ہی شیشہ کی طرح پتھر پہ دے پٹکا

    میں کہتا رہ گیا ظالم میرا دل ہے مرا دل ہے

    جو دیکھا عکس آئینہ میں اپنا بولے جھنجھلا کر

    ارے ہٹ کون ہے تو سامنے سے کیوں مقابل ہے

    مری تربت پہ اک ٹھوکر لگائی اور یہ فرمایا

    قیامت آ گئی اٹھ سونے والے کیسا غافل ہے

    ہزاروں دل مثل کر پاؤں سے جھنجھلا کے فرمایا

    لو پہچانو تمہارا این دلوں میں کون سا دل ہے

    سوال بوسہ پر کیوں جھڑکیاں دیتے ہو اکبرؔ کو

    فلا تنہر کلام اللہ میں از بہر سائل ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Asli Guldasta-e-Qawwali (Pg. 12)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے