Sufinama

عکس محبوب ہیں ہم اپنے پرستار ہیں ہم

کیف نیازی

عکس محبوب ہیں ہم اپنے پرستار ہیں ہم

کیف نیازی

MORE BYکیف نیازی

    عکس محبوب ہیں ہم اپنے پرستار ہیں ہم

    آپ خود اپنی محبت میں گرفتار ہیں ہم

    کوئی اس گوہر نایاب کا پرساں نہ ہوا

    آ کے بازار میں خود اپنے خریدار ہیں ہم

    اک نئی شکل میں ہر بار نظر آتے ہیں

    بزم عالم میں کوئی جیسے اداکار ہیں ہم

    خود ہی اک نقش بنایا پھر حسیں رنگ بھرے

    خود ہی عاشق ہوا نقاش وہ شہکار ہیں ہم

    خود کو پانے ہی پہ موقوف ہے تم کو پانا

    یہ سنا جب سے خود اپنے ہی طلب گار ہیں ہم

    آئینہ دیکھ کے کہہ دے کہ کوئی تجھ سا ہے

    پھر پرستش کریں تیری تو خطا‌ وار ہیں ہم

    ہم ہی مرکز ہیں سمٹ آئی ہے دنیا ہم میں

    محور قوس ہیں ہم مرکز پرکار ہیں ہم

    بوجھ زیادہ ہو اگر ساتھ سفر مشکل ہے

    آپ خود اپنے لیے ایک گراں بار ہیں ہم

    لڑکھڑا جائے وہ جو ہم کو فقط دیکھ لے کیفؔ

    ناز ساقی کرے خود جس پہ وہ مے خوار ہیں ہم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے