ہے تو ہی جس نے لوٹا ہے سب جانتا ہوں میں
ہے تو ہی جس نے لوٹا ہے سب جانتا ہوں میں
لاکھوں میں تیری شکل کو پہچانتا ہوں میں
ہے زندگی وصال ترا موت ہے فراق
ہر دو کو صرف تیری ادا جانتا ہوں میں
دنیا کے انقلاب زمانے کی کروٹیں
شکنیں جبیں ہی کی ہیں تری جانتا ہوں میں
سنتا ہوں جو بھی نام سمجھتا ہوں تیرا نام
تیرا ہی ایک نام فقط جانتا ہوں میں
دید خدا کے شور سے پہنچا میں تیرے گھر
تیرے ہی آستاں کا پتا جانتا ہوں میں
کعبہ تھا یا وہ بت کدہ اس کی خبر نہیں
سجدہ کیا ہے آپ کو یہ جانتا ہوں میں
اے کیفؔ مجھ سے چھپنے کی کوشش فضول ہے
تو کون ہے کہاں ہے یہ سب جانتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.