کیسا ترے مقتل میں تماشا نظر آیا
گردن کٹی اسی کی جو شیدا نظر آیا
حیرت میں ہوں کس بات کی ہے مجھ پہ عنایت
مجھے کمتر و بدتر میں تجھے کیا نظر آیا
کیسے میں کہوں یہ کہ تو نظروں سے چھپا ہے
سب چھوڑ گئے جب تو ہی تنہا نظر آیا
تو روبرو ہو کر بھی نگاہوں سے چھپا ہے
تو ہو کے عیاں بھی پس پردہ نظر آیا
تو میرا بھی خالق ہے محمدؐ کا بھی خالق
کیسا یہ خطا کار کو رشتہ نظر آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.