Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اپنے سکون دل کا اب مل گیا سہارا

کامل شطاری

اپنے سکون دل کا اب مل گیا سہارا

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    اپنے سکون دل کا اب مل گیا سہارا

    امروز شاہ شاہاں مہماں شدست مارا

    نام خدا محمد ہے کتنا نام پیارا

    دل کی مراد پائی جس نے انہیں پکارا

    قربان ہوں میں اس کی بندہ نوازیوں پر

    پردے میں عبدیت کے اک روپ جس نے دھارا

    کڑوے سہی بظاہر یہ گھونٹ جبر غم کے

    تم میرے ہو تو جاؤ سب تلخیاں گوارا

    ہم آپ ہی کے در کے ٹکڑوں پہ پل رہے ہیں

    سب آپ کا تصدق سب آپ کا اتارا

    میں کس شمار میں ہوں میری نجات کتنی

    بخشش کو میری بس ہے اک آپ کا اشارا

    حسن عمل کا غرہ سب سے بڑی مصیبت

    دامان مصطفائی سب سے بڑا سہارا

    بک کر کسی کے ہاتھوں بے فکر جی رہے ہیں

    ہم خود کسی کے ٹھہرے اب کیا رہا ہمارا

    سو عزتوں کی عزت اک ان سے ربط و نسبت

    سب کچھ یہی ہے ورنہ کیا تیر ہم نے مارا

    طالع اسی کے طالع قسمت اسی کی قسمت

    جس پر نظر تمہاری جس پر کرم تمہارا

    رفعت کو ناز ان پر پاکی نثار ان پر

    تطہیر کی طرف ہے اس سے مرا اشارا

    فیضان محی دیں کا پھیلاؤ پوچھنا کیا

    ملتا نہیں کہیں بھی اس بحر کا کنارا

    خوش بخت وہ گدا جو پیران پیر کا ہے

    جتنا بڑا گھرانا اتنا بڑا سہارا

    ہے آپ ہی کے در کا ادنیٰ غلام کاملؔ

    اس پر بھی چشم رحمت یا سیدی خدا را

    مأخذ :
    • کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 11)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے