یہ مانتا ہوں بات خدا کی خدا کے ساتھ
یہ مانتا ہوں بات خدا کی خدا کے ساتھ
لیکن خدا ملا مجھے غوث الورا کے ساتھ
جادے پہ چل وفا کے کسی با وفا کے ساتھ
منزل کی فکر ہے تو نکل رہنما کے ساتھ
اس کا شمار کس میں ہے خود جان لیجیے
جس کو کوئی لگاؤ نہیں اولیا کے ساتھ
آتی ہے بو یہاں مجھے پیروں کے پیر کی
بغداد میں ہوں آج دکن کی فضا کے ساتھ
دل دادگان شیوۂ تسلیم کی قسم
کاملؔ بھی یاد آئے گا نام وفا کے ساتھ
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 155)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.