Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

راز دل کسی عنواں لب پہ لا نہیں سکتے

کامل شطاری

راز دل کسی عنواں لب پہ لا نہیں سکتے

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    راز دل کسی عنواں لب پہ لا نہیں سکتے

    آپ خود سمجھ لیجے ہم بتا نہیں سکتے

    آگ سی بھڑکتی ہے اور بجھا نہیں سکتے

    دل کو روگ یہ کیا ہے کچھ بتا نہیں سکتے

    جبر و ظلم سے دل تک بار پا نہیں سکتے

    گردنیں جھکا لو گے دل جھکا نہیں سکتے

    کچھ تو کھل کے رونے دو کس لیے ہمیں چھیڑا

    جب کسی کے رونے کی تاب لا نہیں سکتے

    ہے ہماری نظروں میں زندگی گلستاں کی

    اب تو ان بہاروں سے دل لگا نہیں سکتے

    دفن بھی وہیں ہوں گے زندگی جہاں کاٹی

    مر کے بھی ترے در سے ہم تو جا نہیں سکتے

    وہ قدم ہی کیوں رکھیں منزل محبت میں

    آپ کے ستم جن کو راس آ نہیں سکتے

    سامنے نہ ہو جب تک اک تجلی مسجود

    ہم کسی بھی قیمت پر سر جھکا نہیں سکتے

    ساز زندگی جب تک بے صدا نہ ہو کاملؔ

    ان سے ہٹ کے ہم کوئی گیت گا نہیں سکتے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    عقیل اور شکیل وارثی

    عقیل اور شکیل وارثی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے