دم میں جب تک دم رہے
دم میں جب تک دم رہے
زندگی جیسی بھی ہو جو کچھ رہے
دم بھرے جائیں گے تیرا
دم میں جب تک دم رہے
داغ دل زخم جگر سے اور کچھ مطلب نہیں
بات صرف اتنی ہے کوئی یادگار غم رہے
کس نے محسوسات کی دنیا کو بخشی آگہی
چاہنے والوں میں پہلے تم رہے یا ہم رہے
دیدۂ تر اک علامت ہے حیات عشق کی
دل میں خود دھڑکن رہے گی چشم جب تک نم رہے
اس حسیں الجھن سے سو سو حسن پیدا کیوں نہ ہو
زلف کی ہر برہمی پر جب کوئی برہم رہے
بن گئی خود آفت جاں اپنی گوناگونیا
عشق ہو یا حسن ہر پردے کے پیچھے ہم رہے
میری پہلی پرورش تقدیس کی آغوش میں
قدسیوں کے سر بھی کاملؔ میرے آگے خم رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.