Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سب کا مرجع بن گیا ہے سب کو ٹھکرانے کے بعد

کامل شطاری

سب کا مرجع بن گیا ہے سب کو ٹھکرانے کے بعد

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    سب کا مرجع بن گیا ہے سب کو ٹھکرانے کے بعد

    زندگی پائی کسی نے تم پہ مر جانے کے بعد

    کھل گئیں آنکھیں مگر ہاتھوں سے دل جانے کے بعد

    انقلاب آیا سنبھالا ٹھوکریں کھانے کے بعد

    کیا سنبھالا گر سنبھالا ٹھوکریں کھانے کے بعد

    لاج رکھو اپنا دیوانہ بنا جانے کے بعد

    پی رہا ہوں آپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر

    جام مے کی کیا ضرورت ایسے پیمانے کے بعد

    کس طرح باور کرائیں اپنے دل کا اضطراب

    کاش ان کو اعتبار آتا قسم کھانے کے بعد

    جتنے منہ اتنی باتیں عشق سب میں مشترک

    اک حقیقت سامنے آئی ہر افسانے کے بعد

    عقل کی حد سے پرے منزل ہے حسن و عشق کی

    ہوش کب رہتے ہیں باقی یہ مقام آنے کے بعد

    ملنے لگتے ہیں گدائی میں بھی شاہی کے مزے

    ہاں مگر نسبت کسی سے ٹھیک ہو جانے کے بعد

    بندگی کی ہائے وہ کافر جواں انگڑائیاں

    زندگی در سے کسی کے روشنی پانے کے بعد

    اپنے مجبور محبت کا تماشہ دیکھیے

    سانس تک لیتا ہے منشا آپ کا پانے کے بعد

    ہم ترے اقبال سے چلتے ہیں سینہ تان کر

    ناز ہو جاتا ہے پیدا تیرے کہلانے کے بعد

    دفعتاً ہی پاؤں رک جاتے ہیں کاملؔ خود بخود

    بڑھ نہیں سکتے ہم آگے کوئے یار آنے کے بعد

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 208)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے