Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کریں ہم کس کی پوجا اور چڑھائیں کس کو چندن ہم

میر شمس الدین فیض

کریں ہم کس کی پوجا اور چڑھائیں کس کو چندن ہم

میر شمس الدین فیض

MORE BYمیر شمس الدین فیض

    کریں ہم کس کی پوجا اور چڑھائیں کس کو چندن ہم

    صنم ہم دیر ہم بت خانہ ہم بت ہم برہمن ہم

    در و دیوار ہی نظروں میں اپنی آئینہ خانہ

    کیا کرتے ہیں گھر بیٹھے ہی اپنا آپ درشن ہم

    محبت ہے تو اپنے سے عداوت ہے تو اپنے سے

    ہیں آپ ہی دوست اپنے ہم ہیں آپ ہی اپنے دشمن ہم

    کب اٹھتے ہیں اٹھائے سے کسی شیخ و برہمن کے

    در دل پر ہی اپنے مار کر بیٹھے ہیں آسن ہم

    جسے غیب آپ سمجھے ہیں شہادت جس کو جانے ہیں

    بنا رکھے ہیں اپنی دل لگی کے یہ گھر آنگن ہم

    ہدایت ہم سے ہی پیدا ضلالت ہم پہ ہی شیدا

    کبھی ہیں رہنما اپنے کبھی ہیں اپنے رہزن ہم

    نہ قیل و قال سے مطلب نہ شغل اشغال سے مطلب

    مراقب اپنے رہتے ہیں جھکا کر اپنی گردن ہم

    رہا کرتے ہیں پہروں محو نظارہ میں ہم اپنے

    سراپا ہو رہے ہیں اب تو اپنے آپ درپن ہم

    ہوا اے فیضؔ معلوم ایک مدت میں ہمیں تھے وہ

    جپا کرتے تھے جس کے نام کی دن رات سمرن ہم

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے